کابل 28دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )افغان دارالحکومت کابل میں2خودکش دھماکوں میں 3 صحافیوں سمیت 40افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔افغان محکمہ صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔افغان میڈیاکے مطابق کابل میں پہلاخود کش دھماکاخبرایجنسی کے قریب ہوا جبکہ کابل میں دوسر ے خود کش دھماکے کاہدف ثقافتی مرکزتھا۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 3صحافی بھی شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھما کہ خبرایجنسی کے دفترکے قریب ہوا جس کے بعدفائرنگ بھی کی گئی۔